سندھ حکومت کا معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown in parts of Lahore, Multan and Rawalpindi

کراچی: سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دوران رہا کردیا جائے۔

اِس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزارتِ داخلہ سے تجاویز طلب کی تھیں جنہیں منطور کر لیا گیا ہے۔ حکومتِ سندھ 4 ماہ کے لیے قیدیوں کی عارضی رہائی کا فرمان جاری کرے گی۔

یہ حکم چوری، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات سمیت دیگر معمولی نوعیت کے جرائم کے مرتکب افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے جو قتل و غارت، دہشت گردی اور بغاوت سمیت دیگر اہم جرائم پر منطبق نہیں ہوگا۔

قیدیوں کی رہائی کے لیے محکمۂ داخلہ سندھ  نے ضمانتی بانڈ کی شرط عائد کی ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق یہ اقدام ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر مفادِ عامہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جبکہ صوبے کی جیلیں گنجائش سے زائد قیدیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے اہلِ خانہ کی جیلوں میں آمدورفت جاری رہتی ہے جبکہ اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام ضروری ہے جس کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 1508 افراد متاثر ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 سے زائد کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1508 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1508 افراد متاثر، 12 جاں بحق

Related Posts