سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں نالہ متاثرین کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں نالہ متاثرین کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی
سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں نالہ متاثرین کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی

کراچی: سندھ حکومت نے کمشنر کراچی نوید شیخ کی سربراہی میں نالہ متاثرین کی بحالی کیلئے ورکنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہزاروں نالہ تجاوزات متاثرین کو گھر، پلاٹ یا رقم دینے کیلئے حکومت سندھ نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری کیلئے تجاویز تیار کرنے کی غرض سے کمشنر کراچی نوید شیخ کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمشنر کراچی کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری کے لئے ورکنگ پیپر پر مشتمل خاکہ تیار کر نے کیلئے اقدامات پر غور اور فیصلہ کیا گیا کہ نوٹیفکشین کے اصول و قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے 4 ہفتوں میں تجاویز تیار کر لی جائیں گی۔

اس سلسلہ میں 2 جائزہ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں جن میں سے ایک کمیٹی امبر علی بھائی جبکہ دوسری بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی کی سربراہی میں کام کرے گی۔ امبر علی بھائی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ متاثرہ افراد کی نشاندہی کریں۔

کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ جدید تقاضوں کے مطابق متاثرہ افراد یا خاندان کے اعداد و شمار شفافیت کے ساتھ جمع کریں اور ٹیکنالوجی اور متعلقہ ماہرین کی مدد سے محفوظ کریں۔ اسی طرح دوسری کمیٹی کی ذمہ داری لینڈ، ریوینیو اور ترقیات کے اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون سے تجاویز تیار کرنا ہوگی۔ 

سندھ حکومت نے ورکنگ کمیٹی برائے آبادکاری اور بحالی کے ارکان میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی، تمام ڈپٹی کمشنرز، کے ڈی اے کا سینئر افسر، تمام ضلعی بلدیات کا ایک ایک سینئر افسر، ایک خاتون سمیت سول سوسائٹی کے 2 نمائندے اور تکنیکی ماہرین شامل کیے ہیں۔

میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ افضل زیدی کمیٹی کے سیکریٹری بھی ہوں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرون اسد علی خان، ایڈیشنل کمشنر ٹو جواد مظہر، تمام ڈپٹی کمشنرز، کے ڈی اے سمیت تمام ضلعی بلدیات کے سینئر افسران، امبر علی بھائی اور ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے سے پہلے آباد کاری کا فریم ورک تیار کیا جائیگا، مرادعلی شاہ

Related Posts