کراچی: سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں 11 مزید افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 398 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں 11 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا وائرس کے باعث آئی سی یو کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 31 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں جنہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ وائرس کے باعث سندھ میں مزید اموات کا خدشہ ہے۔
During the last 24 hours, 398 #COVID19 patients haved recovered & 11 people have unfortunately passed away in #Sindh. There has been a sharp increase in patients requiring ICU & so far 92 patients are in the ICU & 31 are on the Vent.
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 17, 2020