سندھ حکومت نے 25 نابینا افراد کو سرکاری ملازم بنا دیا، آفر آرڈرز تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف سیکریٹری سندھ نے 25 نابینا افراد کو سرکاری ملازم بنا دیا، آفر آرڈرز تقسیم
چیف سیکریٹری سندھ نے 25 نابینا افراد کو سرکاری ملازم بنا دیا، آفر آرڈرز تقسیم

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سیّد ممتاز علی شاہ نے 25 نابینا افراد میں سرکاری ملازمت کے آفر آرڈرز تقسیم کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں نابینا افراد کو سرکاری ملازمتوں کے آفر آرڈرز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں چیف سیکریٹری سندھ نے 25 نابینا افراد کو مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آفر آرڈرز دئیے۔

آفر آرڈرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت معذور افراد کے 5 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ آج سے آپ سندھ حکومت کا حصہ بن کر ہر محکمے میں جوش و جذبے سے کام کریں گے۔

خطاب کے دوران چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ہم نے مختلف محکموں میں معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے پر ملازمتیں دی ہیں اور دیگر محکموں میں بھی معذور افراد کے کوٹے پر عمل درآمد کیلئے اشتہار دئیے جائیں گے۔

اس موقعے پر ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جسٹس ہیلپ لائن اور سندھ ہائی کورٹ بار کی طرف سے سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری نے جسٹس ہیلپ لائن میرٹ پر نابینا افراد کو ملازمتیں دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا آرزو کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

Related Posts