وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سندھ حکومت نے عیدالفطر پر 4دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا، صوبائی حکومت کی جانب سے تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 10اپریل سے صوبے بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات بدھ سے ہفتے تک 4روز تک ہوں گی۔ بدھ 10 اپریل سے لے کر ہفتہ 13 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس سعودی عرب اور پاکستان میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں رویتِ ہلال کیلئے اجلاس آج جبکہ پاکستان میں کل ہوگا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے رویتِ ہلال  کے اجلاس سے قبل ہی چاند نظر نہ آنے کی جبکہ پاکستان میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگر یہ دونوں پیش گوئیاں درست ہوئیں تو پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہوگی۔

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منگل کے روز اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد وزارتِ مذہبی امور میں ہونے والے رویتِ ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کی صدارت کریں گے اور چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان بھی کریں گے۔

Related Posts