سندھ حکومت نے مرحوم ملازمین کے بچوں کا کوٹا ختم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

سندھ کی پیپلز پارٹی حکومت نے مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹا ختم کر دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹا ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے بعد فوتگی کوٹا ختم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پنجاب حکومت بھی فوتگی کوٹا ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

پنجاب حکومت نے دورانِ سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے پر سرکاری ملازمت سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا تھا۔

سرکاری ملازم کی سروس کے دوران وفات ہونے پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔ اس ضمن میں حکومتِ پنجاب نے رواں برس کے دوران جولائی کے مہینے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

Related Posts