کراچی: محکمہ صحت سندھ کی تجویز کے بعد سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اسکولوں کو مزید ایک ہفتے نہیں کھولا جائے گا، اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
اس سے قبل سندھ میں پرائمری تا یونیورسٹی تمام کلاسز 23اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمے کے مطابق حالیہ دنوں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے سبب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اساتذہ اور والدین کی ویکسینیشن مکمل نہیں کی جاسکی ہے۔
جب تک والدین اور اساتذہ مکمل ویکسینیشن نہ کروالیں خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ اسکولز نہ کھولیں جائیں۔محکمہ تعلیم بے پرائمری اور سکینڈری کلاسز کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے 17 اگست کو کہاتھا کہ سندھ میں 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاق اپنے فیصلے مسلط نہیں کرسکتا،سندھ حکومت کا یکساں تعلیمی نصاب پر تحفظات کا اظہار