کراچی :محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس وبائی صورتحال کے پیش نظر پرائمری کلاس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائمری کلاسوں کو دوبارہ کھولنے میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے اور درجہ اول سے پنجم تک آن لائن کلاسز کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہے۔
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے پہلے ہی پرائمری کلاس کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت سامنے آچکی ہے ، محکمہ تعلیم محکمہ صحت سے سفارشات لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔
گزشتہ شیڈول کے مطابق پرائمری کلاسز 30 ستمبر سے دوبارہ کھولنی تھیں تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا معاملہ ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی کے بعد 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے تھے تاہم گزشتہ دو روز میں 30 سے زائد تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوبارہ بندکردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمزید 13تعلیمی ادارے بند