کراچی : سندھ میں مہلک کورونا وائرس کے مزید دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔
جس کے بعد ملک میں ہونے والی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک دوحہ کے راستے شام سے کراچی پہنچا جبکہ دوسرا مریض جو حیدرآباد کا رہائشی ہے ، دبئی کے راستے ایران سے کراچی پہنچا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 9 کیسز کی تصدیق، تعداد 16 ہو گئی