قبضہ مافیا کا ستایا سندھ کا شہری انصاف مانگنے اسلام آباد پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh citizen reaches Islamabad to seek justice

اسلام آباد :پیپلزپارٹی کے ایم این ایز ،ایم پی ایز اور بااثر قبضہ مافیا نے شہداد کوٹ میں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا، قبضہ مافیا کا ستایا سندھ کا شہری انصاف مانگنے اسلام آباد پہنچ گیا۔

صوبہ سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں سونی سے تعلق رکھنے والے پیر بخش ولد محمد عثمان جوئیہ نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے ایم این ایز ،ایم پی ایز اور ان کے بااثر قبضہ مافیا نے میرے پلاٹوں اور زرعی اراضی پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے ۔

اسی گاؤں کے قبضہ مافیا علی شیرڈیپر نے میری زمین پر سروے نمبر 564 اراضی 2اعشاریہ 31 ایکڑ پر قبضہ کیا ہوا ہے ،ہمارے بچوں کو اور ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے ،ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فصل کاٹ کر لے جاتے ہیں ،ہمارے بچوں کو جبری طور پر پکڑ کر اپنے ڈیرے پر جبری محنت مشقت کرواتے ہیں، میں نے قبضہ مافیا کے خلاف ایس پی پولیس ضلع قمبرشہدادکوٹ کو درخواست دی کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن ایس پی کا کہنا تھا کہ میں ان طاقتور لوگوں کے خلاف بالکل کارروائی نہیں کرسکتا ۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کروں گا تو یہ بااثر لوگ میرا تبادلہ کسی اور جگہ کرا دیں گے یا شاید نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں اس لیے میں معذرت خواہ ہوں ۔

علی شیر ڈیپر نے میری زمینوں کے جعلی کاغذات بنوا کر عدالت میں پیش کئے اور میرے خلاف کیس دائر کیا لیکن جب میں نے اپنے اصلی کاغذات پیش کیے تو جج نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا لیکن اس کے باوجود بھی قبضہ مافیا علی شیر ڈیپر نے میری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدمزگی، ڈپٹی اسپیکر نے آغا رفیع اللہ کو ایوا ن سے نکال دیا

پیر بخش کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف آف آرمی قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے سے اپیل کرتا ہوں کہ ان ظالموں سے میری زمین واگزار کروائی جائے اور مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ دیا جائے۔

Related Posts