سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں اور مدارس میں بچوں کو سزا دینا جرم قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں اور مدارس میں بچوں کو سزا دینا جرم قرار دے دیا
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں اور مدارس میں بچوں کو سزا دینا جرم قرار دے دیا

کراچی: سندھ کابینہ نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا جرم قرار دے دیا ہے، قانون کے تحت بچوں کو جنسی استحصال کرنے کے خلاف بھی سخت سزا تجویز کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں مدارس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات کی جانب سے دی سندھ کونسل (کتوں کی آبادی کو کنٹرول اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا) قانون 2021 سندھ کابینہ میں پیش کیا گیا، کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے 500 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی جس میں فی الحال 250 ملین جاری کرنے  اور کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کابینہ نے میکسمم ویج بورڈ پر کاٹی کی سفارش پر سلیم الزماں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق آج اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ میسرز کانٹی نینٹل بسکٹ لمیٹڈ اپنی نجی زمین اپنے صنعتی پلاٹ میں ضم کروانا چاہتی ہے، کابینہ کو بتایا گیا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری میں توسیع کرنا چاہتے ہیں جس کی کابینہ نے منظوری دےدی ہے۔

ادھر ابوظہبی کی زید چیریٹیبل اینڈ مینٹری ہوم فاؤنڈیشن قمبر میں 20 بستروں کا اسپتال اور ایک ہائی اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں، کابینہ کو بتایا گیا کہ اسپتال اور اسکول کیلئے 4 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے، سندھ کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ نے 4 ایکڑ زمین بلامعاوضہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

سندھ کے سماجی بہبود کے محکمے نے سینئر سٹیزن ویلفیئر رولز 2021 کابینہ میں پیش کیاگیا ۔ سندھ کابینہ نے رولز کی منظوری دے دی ہے، سندھ حکومت سینئر سٹیزن (آزادی کارڈ) بزرگ شہریوں کو جاری کرے گی، مجوزہ کارڈ 3 سال کیلئے جاری ہوگا، بزرگ شہریوں کی عمر 60 سال یا اس سے زائد مقرر کی گئی ہے، رولز کے تحت ضلع کی سطح پر سینئر سٹیزن ویلفیئر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

محکمہ بلدیات نے دی سندھ کونسل (کتوں کی آبادی کو کنٹرول اور بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن) قانون 2021 کابینہ میں پیش کیا یہ قوانین پالتو اور آوارہ کتوں کیلئے ہونگے ، سندھ کابینہ کو بتایا گیا کہ مجوزہ قوانین لوکل کونسل متعین کرے گی۔

سندھ کابینہ نے کے ایم سی کے میونسپل کمشنر اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پر مشتمل نگران کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی 41 نالوں کی صفائی کے کام کو دیکھے گی اور حکومت کو رپورٹ کرے گی، جبکہ صوبائی وزیر اور سیکریٹری بلدیات خود نالوں کی صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کریں گے۔

اینگریور مشینوں کی خریداری کا معاملہ سندھ حکومت نے دو نقش کاری مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے دو اینگریور مشینیں کراچی فرانزک سائنس لیبارٹریز، کراچی اور لاڑکانہ کو دی جائیں گی، ایک مشین 25 ملین روپے کی ہے۔

Related Posts