تصویری تجزیہ: مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ اور مظلوم فلسطینی عوام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلمانوں کا قبلۂ اول اور ارضِ فلسطین اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی قبضے میں ہے اور ہر سال رمضان المبارک کے موقعے پر مظلوم فلسطینی مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں۔

Israeli police attack worshippers in Al-Aqsa Mosque

رواں ماہ جب وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر تھے تو اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا اور مسجدِ اقصیٰ میں نماز پڑھنے والوں کو نشانہ بنایا۔

A Palestinian man argues with an Israeli border policeman by the entrance to Jerusalem's Old City [Ronen Zvulun/Reuters]

فلسطینی قوم بڑی بہادر ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں ایک حریت پسند فلسطینی کو اسرائیلی فورسز کے سپاہی سے جارحانہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

آج سے 2 روز قبل 9 مئی کے روز اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے قدیم شہر میں پٹرولنگ کی جس کے بعد اشتعال انگیزی کا واقعہ پیش آیا۔ 

شیخ جراح کے علاقے میں مظلوم فلسطینی عوام اپنے پیاروں کو اسرائیلی فورسز سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے۔ 

اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے واٹر کینن، اسٹن گرینیڈز اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ 

شیخ جراح کے علاقے میں مظلوم فلسطینی اکٹھے ہوئے اور یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے خلاف اجتماعی دعا کی گئی۔ 

فورسز کے جبر و تشدد کے خلاف فلسطینیوں نے بھرپور مظاہرے کیے اور بینرز ہاتھوں میں اٹھائے مقبوضہ فلسطین کی گلیوں اور شاہراہوں پر گھومتے رہے۔ 

Dozens killed as Israel launches airstrikes on Gaza Strip after Hamas rocket attacks

فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ 8 بچوں سمیت 22 فلسطینیوں کی شہادتوں کی تصدیق ہوئی۔ 

Israeli police, Palestinians clash at Jerusalem's Al-Aqsa, scores injured | Reuters

سب سے اہم بات یہ ہے کہ فلسطینی قوم ہار نہیں مانتی۔ اسرائیلی فورسز پر مظاہرین نے پتھر اور بوتلیں پھینک کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

Al-Aqsa Mosque | Today's latest from Al Jazeera

عالمِ اسلام کیلئے یہ بڑا تکلیف دہ وقت ہے کیونکہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا ہے جس پر امتِ مسلمہ کو سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts