سندھ کابینہ، 3451.87 ارب روپے کا بجٹ منظور

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پری بجٹ اجلاس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے، کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر سے بجٹ تجاویز حاصل کی گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا بجٹ عوامی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دیا جائے گا۔

کابینہ نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے سفارشات کی منظوری دی، گریڈ 1 تا 16 کے لیے تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ تجویز گریڈ 17 تا 22 کے لیے دس فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 8 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

Related Posts