سندھ کورونا وائرس کے ایک لاکھ کیسز عبور کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19

کراچی: سندھ میں مزید 40مریض کوروناکے خلاف جنگ میں ہار گئے ،1538 افراد میں  کورونا کی تصدیق کے بعدسندھ کورونا وائرس کے ایک لاکھ کیسزکو عبور کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک ایک لاکھ 9 سوکیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ،اب تک مجموعی طور پر5 لاکھ 43 ہزار4سوٹیسٹ کرائے گئے ہیں جبکہ متاثرین کی شرح 16 فیصد تک بنتی ہے۔

سندھ میں مزید 40مریض کوروناکے خلاف جنگ میں ہار گئے جس کے بعدصوبے میں اموات کی تعداد ایک ہزار 677 ہوگئی ، سندھ میں مزید 1538 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 1254 مریض صحت یاب ہوکر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ چکے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 41596 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 39697 گھر وں میں ، 399 تنہائی مراکز میں اور 1500 افرادمختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 581 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 75 مریض وینٹی لیٹر زپر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایاکہ کراچی کے چھ اضلاع میں 1538 نئے کیسزسامنے آئے، ضلع وسطی میں 204 ، جنوبی 166 ، کورنگی 98 ، وسطی 94 ، ملیر 75 اور غربی میں 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اب تھوڑا گھبرالیں ؟

انہوں نے مزید بتایاکہ حیدرآباد میں 97 ، سکھر 88 ، نوشہرہ فیروز 72 ، بدین 66 ، سانگھڑ 55 ، شکار پور 53 ، لاڑکانہ 32 ، سجاول 26 ، ٹھٹھہ 24 ، عمرکوٹ 23 ، گھوٹکی 21 ، ٹنڈو الہ یار 18 ، قمبر 17 ، جامشورو 14 ، میرپورخاص 12 ، دادو چھ ، جیکب آباد پانچ ، شہید بینظیر آباد چار ، کشمور اور خیرپور میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

Related Posts