رہنما پیپلزپارٹی شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehnaz ansari
shehnaz ansari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوشہرو فیروز: پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئیں۔

نامعلوم ملزمان نےنوشہروز فیروز میں دریا خان مری کےمقام پر ایم پی اےشہناز انصاری پر فائر نگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں، انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کےچالیسویں میں شرکت کرنے آئی تھیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پرپیش آیا، ان کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ زمین کی ملکیت کا تنازعہ تھا۔

پولیس کے مطابق شہناز انصاری کے مرحوم بہنوئی ڈاکٹر زاہد کھوکھر کے بھائیوں نے انہیں گاؤں آنے سے منع کررکھا تھا، فائرنگ شہناز انصاری کے بہنوئی مرحوم زاہد کھوکر کے بھتیجے نےکی۔

شہناز انصاری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، ان کاکہنا ہے کہ شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں، میں ان کی قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں قاتل پتنگ ڈور نے ایک اور نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہناز انصاری پرقاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس ایس پی نوشہروفیروزسے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنےکا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہناز انصاری کےقتل میں ملوث افراد کسی صورت بھاگنے نہ پائیں۔

Related Posts