سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فوج سے مدد طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فوج سے مدد طلب
سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فوج سے مدد طلب

کراچی: صوبہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں حکومتِ سندھ نے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی۔

دنیا بھر میں خوف و دہشت کی علامت کورونا وائرس پاکستان بھر میں پھیل رہا ہے جبکہ سندھ میں اس کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ ہے جس کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ نے فوج سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

سندھ حکومت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن چاہتی ہے تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ختم کیا جاسکے۔ عوام کی جان کی حفاظت کے لیے حکومتِ سندھ نے وفاق کو خط لکھ دیا۔ 

حکومتِ سندھ کی طرف سے وفاقی وزارتِ داخلہ کو فوج تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا گیا۔ آئین کی دفعہ 245 کے تحت افواجِ پاکستان کو صوبائی حکومت کی مدد کی درخواست دی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اور اس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے آج سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختون خواہ میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں بڑھتی ہوئی کورونا کی لہر کے باعث کورونا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث سندھ اور خیبر پختون خواہ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Related Posts