وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس 18 ماہ بعد آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Apex Committee to meet today

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 ماہ بعد صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سینئر سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران کراچی کی تعمیر نو سے متعلق سابقہ ​​فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے حوالے سے صورتحال کے بارے میں بریفنگ شامل ہے۔

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ پر پیشرفت،سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ،کراچی کی سیکورٹی صورتحال،موٹرسائیکلوں پر ٹریکروں کی تنصیب اور کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے قانون سازی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پر اجارہ داری کیلئے نئے ضلع کا قیام، آگے کیا ہوگا ؟

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18 ماہ کے بعد طلب کیا گیا ہےجس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Posts