سندھ حکومت کا 30 اگست سے 100 فیصد ویکسینیشن والے اسکولز کھولنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا 30 اگست سے 100 فیصد ویکسینیشن والے اسکولز کھولنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا 30 اگست سے 100 فیصد ویکسینیشن والے اسکولز کھولنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر تعلیم  سندھ سردار شاہ نے کہنا ہے کہ 100 فصد ویکسینیشن اسٹاف والے نجی اسکولز 30 اگست سے اپنے اسکولز کھول سکتے ہیں۔

اس بات کا اعلان وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 30 اگست سے 100 فیصد ویکسینیشن والے اسکولز اور کالجز کھولنے کی اجازت ہو گی ، جبکہ کل سے اسکول کے عملے کو بلانے کی اجازت ہو گی ۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سو فیصد ویکسی نیشن والے تعلیمی اداروں کو اوپن کیا جائے گا، عملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرانا لازم ہوگی، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔

قبل ازیں سندھ حکومت کے اسکولز کی بندش کے فیصلے پر طلباء، اساتذہ اور والدین نے کراچی میں بڑا احتجاج کیا تھا۔ کے ڈی اے چورنگی کے اطراف کی سڑکیں اسکولز کی بندش نامنظور کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو طلب کرلیا اور 30 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویسٹ پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

Related Posts