لاہور: بابا گور و نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور ناروال پہنچ گئے۔
سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب سے کرتارپور نارووال لے جایا گیا ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر ، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔
کرتار پور راہداری اور گورو دوارہ صاحب میں ہونے والے ترقیاتی کام دیکھ کر سکھ یاتریوں کے پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے ،یاتریوں نے کرتار پور صاحب کو دنیا کا سب سے بڑا او ر خوبصورت ترین گورو دوارہ قرار دے دیا۔
یاتریوں نے گورو دارہ صاحب میں حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی و طول عمر کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔
مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری: سکھوں کے خواب کی تعبیر ہو رہی ہے۔ چیئرمین سکھ کمیونٹی