آئندہ 15 دن کیلئے پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پرافٹ بائی پاکستان

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

Related Posts