ماؤں کا عالمی دن، سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کا ماں سے اظہارِ محبت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماؤں کا عالمی دن، سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کا ماں سے اظہارِ محبت
ماؤں کا عالمی دن، سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کا ماں سے اظہارِ محبت

ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر سوشل میڈیا پر متعدد شوبز شخصیات نے ماں سے محبت کا اظہار کیا اور اپنے اپنے پیغامات میں عظیم رشتے کی خوبصورتی کو سلام پیش کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف گلوکارہ اور رقیب سے نامی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں ہر روز اپنی ماں کے ساتھ گزارنے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری والدہ کا نام خاور ہے اور انہوں نے میری زندگی میں ایک معلم، ایک شاعرہ اور ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔ ماں سے مجھے طاقت اور محبت ملتی ہے، جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

اسپورٹس اینکر زینب عباس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنی ماں سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر ماں کی عزت اور احترام کرتی ہوں اور میری ماں میرے لیے توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

معروف گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی والدہ صبا حمید کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فارس اور میں بے حد خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آپ جیسی ماں نصیب ہوئیں۔ 

نعتیہ کلام سنا کر حال ہی میں مداحوں سے داد وصول کرنے والے گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں نے کچھ خواتین کی پینٹنگز بنائی ہیں۔ میری ماں کی زندگی کا سفر قابلِ فخر ہے جو ایک لائبریرین سے ایک وائس چانسلر بنیں۔

علی ظفر نے کہا کہ میں نے اپنی ماں کو علم اور درس و تدریس کیلئے اپنی صحت سمیت زندگی کے بہت سے اثاثہ جات داؤ پر لگاتے ہوئے دیکھا اور زندگی میں اگر میرے لیے کوئی مثالی ہستی ہے تو وہ میری ماں ہے۔ 

حال ہی میں اپنی ماں کی ممتا سے محروم ہونے والے اداکار شا ن نے کہا کہ وہ ہاتھ جو مجھے دعا اور رہنمائی سے نوازتے تھے اور وہ بازو جو مجھے زندگی کی مشکلات سے بچا لیا کرتے تھے، ان کا ہمیشہ ساتھ رہنے کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں دُعا کرتا ہوں کہ زندگی بھر ایک عظیم ماں کے طور پر ہماری زندگی میں رنگ بھرنے کیلئے اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1391156723663179778

میرے پاس تم ہو سمیت درجنوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ان تمام روحوں کو ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر مبارکباد کہتا ہوں جو کورونا کے عالمی چیلنج جیسے سخت امتحان کو اپنی مہربان نگاہوں سے آسان بنا رہی ہیں۔ 

عمران عباس نے ماں کے پاؤں کو بوسہ دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ میری جنت میری ماں ہے جس کے بغیر میں کچھ نہیں ہوں۔ جب تک زندہ ہوں اپنی ماں کے پاؤں چومتا رہوں گا۔ دنیا کی ہر ماں کو آج کا عالمی دن مبارک ہو۔ 

اقراء عزیز نے کہا کہ ماں سے اظہارِ محبت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ زندگی بھر اپنا ہاتھ تھامنے کیلئے اپنی ماں کی شکر گزار ہوں۔ ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو۔ گھر میں ننھے مہمان کی آمد کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرسکتی تاکہ میں بھی ماں بن جاؤں۔ 

فلم ایکٹریس عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میری بیٹی نے مجھے ہاتھ سے بنی ہوئی پھولوں کی باسکٹ دی تاکہ میں ماؤں کا عالمی دن منا سکوں۔ بیٹی کے الفاظ میرے دل میں اتر گئے اور میرا سال خوبصورت ہوگیا۔ خوبصورت اور خیال رکھنے والے بچے میرا اثاثہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک  میں زندگی کے پہلے رشتے کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

ایک بچے کیلئے ماں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے جو اسے جنم دیتی ہے۔ دنیا کے ہر انسان کو کسی نہ کسی ماں نے جنم دیا اور اس کی پرورش کی ۔ 9 ماہ تک بچے کو اپنے پیٹ میں رکھنے والی ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر عظیم رشتے سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts