دُنیا کے ہر انسان کو جنم دینے والی ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کے ہر انسان کو جنم دینے والی ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک  میں زندگی کے پہلے رشتے کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

ایک بچے کیلئے ماں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے جو اسے جنم دیتی ہے۔ دنیا کے ہر انسان کو کسی نہ کسی ماں نے جنم دیا اور اس کی پرورش کی ۔ 9 ماہ تک بچے کو اپنے پیٹ میں رکھنے والی ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر عظیم رشتے سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جائے گا۔

دُنیا بھر میں عالمی دن منانے کا مقصد ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار زندگی میں مصروف لوگوں کو دولت کی چکاچوند سے ہٹ کر اپنی والدہ کے احترام کا درس دلانا اور ماں کی خدمت کی طرف توجہ دلانا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منانے والے اپنی اپنی ماؤں کو پھولوں کے تحائف بھیجیں گے اور ماؤں کی عظمت کے حوالے سے اپنے دوستوں سے مختلف عظیم شخصیات کے اقوال، احادیث اور قرآن کی آیات پر گفتگو کریں گے۔

 اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کے روز جبکہ بعض ملکوں میں مارچ، نومبر، اکتوبر یا جنوری میں بھی ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جبکہ یہ دن منانے کی 1907 میں فلاڈلفیا کی اینا جاروس نے ابتدا کی۔

ماؤں کے دن کیلئے تحریک کی کامیابی میں اینا جاروس کو طویل وقت لگ گیا۔ امریکی حکومت کو عالمی دن کی اہمیت سمجھنے میں 4سال لگے، تاہم 1911ء وہ تاریخی سال بنا جب امریکہ کی ایک ریاست نے یہ دن منانے کا اہتمام کیا۔

سن 1911ء سے لے کر اب تک ماؤں کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک میں تواتر کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ عالمی دن کے موقعے پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جلسے جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں اور بحث و مباحثے بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد سیاستدان صادق خان  ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب

Related Posts