پاکستان کو بھارت جانا چاہئے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کو بھارت جانا چاہئے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا
پاکستان کو بھارت جانا چاہئے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستان ٹیم بھارت ضرور جائے اور وہاں سے جیت کر واپس لوٹے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سندھ پریمیئر لیگ سے متعلق ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں پریشر ہوتا ہے ان کے دور میں تو وہ چوکے چھکے لگاتے تھے تو کوئی تالی تک نہیں بجاتا تھا، بنگلور میں کامیابی کے بعد ٹیم بس پر پتھراؤ بھی ہوا لیکن اس پریشر کا اپنا مزہ ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ کے اندر سے خبریں سامنے آنا درست عمل نہیں ہے،بھارتی اور پاکستانی کرکٹ بورڈز کے درمیان جو بھی معاملات طے ہوں اس کا آفیشل اعلان ہونا چاہیے تاکہ کوئی بدنظمی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی مین بار بار تبدیلی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ چھ سے آٹھ مہینے میں تین چیئرمینوں کو بدل دیا گیا، وہ بھی ایسے موقع پر جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سر پر ہے۔

مزید پڑھیں:قومی بلے باز امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

ان کا کہنا تھا ہر چیئرمین یہ سمجھتا ہے کہ وہ جو کام کر رہا ہے وہ بہتر ہے جبکہ سابق چیئرمینوں نے اچھے کام نہیں کیے، یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، باقاعدہ ایک سسٹم ہونا چاہیے چاہے چہرے بدلتے رہیں، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے اہم فیصلے کون لے گا ایسا نہ ہو کچھ دنوں بعد الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے۔

Related Posts