شوکت علی کھٹیان کا تبادلہ، فدا حسین جانوری ایس ایس پی ویسٹ تعینات

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

کرا چی:ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ فدا حسین جانوری کو ایس ایس پی ویسٹ مقرر کیا گیا ۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان نے اپنا چارج فداحسین جانوری کے حوالے کر دیا جبکہ ایس ایس پی شوکت علی کو الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

مزید پڑھیں :ویمنز ٹالرنس کرکٹ لیگ 10دسمبر سے کراچی میں منعقد ہوگی، عائشہ عثمان

امروز ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر محمد امین یوسفزئی، ایس ایس پی سینٹرل را عارف اسلم،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ضلع ویسٹ اور آفس اسٹاف نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :کے ایم سی محکمہ ویلفیئر میں کرپشن کا بازار گرم ،میئر نے شہر کو لاوارث چھوڑا دیا، کرم اللہ وقاصی

اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی ویسٹ کی خدمات کو سراہا اور فرمایا کہ ضلع ویسٹ کے لیے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہم آپکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ایس ایس پی ویسٹ نے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خدمات ہمت,بہادری اور نیک نیتی کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔

Related Posts