اسلام آباد: وفاقی وزارتِ انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو پولیس کے تھانوں میں ایف آئی آر درج کرانے کا طریقہ سمجھانے کیلئے مختصر فلم آج نشر کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آج ریلز فار رائٹس کے تحت ایک مختصر فلم نشر کی جائے گی جو خواتین میں علم و آگہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے ہوگی۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو ایف آئی آر درج کرانے کی اہمیت اور طریقہ کار کی وضاحت کیلئے مختصر فلم نشر کی جائے گی جس کی ہدایات آگاہی فلمز نے دی ہیں۔ فلم آج شام 6 بجے وزارت کے فیس بک پیج پر نشر کی جائے گی۔
Today Reels For Rights is showing a short film creating awareness among women on the importance of registering an FIR and explaining the process. Directed by Aagahi films. 6:00 pm. Watch it on our Facebook page: https://t.co/PEpHVL4hHd pic.twitter.com/kKo0IYaTnh
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 10, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے اعلان کیا کہ وزارتِ انسانی حقوق خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی پردستاویزی فلم نشر کرے گی۔
ٹوئٹر پر3 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق کا ڈیجیٹل فلم فیسٹیول ریلز فار رائٹس سید نذیر آفریدی کی دستاویزی فلم نشر کرے گا۔
مزید پڑھیں: خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی پروزارتِ انسانی حقوق کی دستاویزی فلم