امریکی پروڈکشن کمپنی زیمیز انٹرٹینمنٹ نے دُعا زہرا کے اغوا کیس پر مبنی ایک مختصر فلم تیار کی ہے، جس میں فلمساز نے کچھ اہم حقائق سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔
فلم کا جو ٹیزر جاری کیا گیا ہے، اُس میں وہاج خان، ایمان خان، زونی شیخ، عابدہ احمد، اشعر اصغر، اسماء سیف اور عمران بابا مرکزی کردار ہیں۔ یہ مختصر فلم کل اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ تاحال منطقی انجام تک نہیں پہنچا ہے۔ شواہد کے مطابق دُعا نے لاہور میں اپنی عمر کے لڑکے سے شادی کی اور مبینہ طور پر وہ اس سے بہت خوش ہے لیکن دعا کے والدین اسے اغوا کا معاملہ قرار دیتے ہیں۔ اس کے والد کے مطابق، چونکہ دعا نابالغ ہے، اس لیے اس کی جبری شادی غیر قانونی ہے۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت