شعیب ملک نے کرکٹ اور نعت خوانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

40سال کی عمر کے بعد لوگ مجھے کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کا حیرت انگیز انکشاف
40سال کی عمر کے بعد لوگ مجھے کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کا حیرت انگیز انکشاف

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کرکٹ اور نعت خوانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، شعیب ملک نے ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کیلئے ریکارڈنگ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل کیلئے کچھ سینز ریکارڈ کرائے ہیں جو جلد ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

ماہِ رمضان المبارک کے دوران شعیب ملک  ٹائم آؤٹ نامی ٹی وی شو میں شریک ہوئے، میزبان احسن خان کے مختلف سوالات کے جواب دئیے اور نئے ٹی وی سیریل کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا اعلان کیا۔

احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ مجھے لوگ جلد ٹی وی کی اسکرین پر دیکھیں گے جبکہ ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ متعدد مقامات پر مکمل کی جائے گی۔

شعیب ملک نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی ساری توجہ کرکٹ پر ہی مرکوز رکھوں اور کھیل کے میدان میں بہت سے مقاصد حاصل کرنا باقی ہے تاہم زندگی میں دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے نئے تجربات بھی ضروری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین شعیب ملک کی نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرکٹر شعیب ملک نے رواں ماہ نجی چینل سے آن ایئر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’’شان رمضان‘‘ میں شرکت کی  اور سیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر سامعین اور  ناظرین کے دل جیت لیے جس پر انہیں کافی پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts