شعیب ملک نے انسٹا اکاؤنٹ سے ثانیہ مرزا کو آؤٹ کر دیا، جدائی پکی ہوگئی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ستاروں کی دنیا میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ شادی کے اول روز سے جوڑی تنقید کی زد میں رہی، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے شعیب ثانیہ کے طلاق کی افراہیں گردش کر رہی ہیں جسکو مزید ہوا شعیب ملک کے انسٹاگرام بائیو ڈیٹا نے لگا دی ہے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنا انسٹاگرام بائیو تبدیل کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹا دیا ہے

 

 

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا ایک بھارتی ٹینس کھلاڑی ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان کے لئے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

شعیب اور ثانیہ شادی کے 8 سال بعد والدین بن گئے۔ 2018 میں ثانیہ مرزا نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ کئی رپورٹس کے مطابق بیٹا ہونے کے بعد بھی ان کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔ جس کے بعد دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب ملک نے اس سے قبل اپنے بائیو میں ثانیہ مرزا کا ذکر کرتے ہوئے ’ سپر ویمن کا ہسبینڈ ’ لکھا تھا، لیکن اب شعیب ملک نے یہ لائن اپنے بائیو سے ہٹا دی ہے۔ ثانیہ مرزا کا نام بائیو سے ہٹائے جانے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں جلد ہی ایک دوسرے سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔

Related Posts