دنیا کے تیز ترین باؤلر اور سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے وسیم اکرم کی لیک کردہ ویڈیو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تبدیلی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی لیک کی گئی ویڈیو شیئر کی اور اس کی حمایت کا اعلان کیا۔
وسیم اکرم کی لیک کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان نے کسی شخص سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لیے طریقے اور سوچ بدلنی پڑتی ہے۔آپ لوگ کچھ نیا بھی کریں۔ باتیں بڑی بڑی اور کارکردگی صفر؟
ویڈیو کا ردِ عمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں لیک ویڈیوز کی حمایت نہیں کرتا۔ پھر بھی آج کا دور ایسا ہے کہ لیک ویڈیوز آتی ہیں ، انہیں روکا نہیں جاسکتا۔
راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ میں لیک ویڈیوز کی مخالفت کرتا ہوں، لیکن وسیم اکرم نے اس ویڈیو میں جو بات کی، اس کی حمایت کرتا ہوں۔ تبدیلی ضروری ہے۔
I support the Leaked Video of Wasim Akram, We need a change.#wasimakram #ShoaibAkhtar pic.twitter.com/OoW6AXfC4u
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 26, 2019
سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ وسیم اکرم نے ہمیں نئی سوچ اور نیا طریقہ اپنانے کے لیے بات کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ رگڑا دینے کا وقت آگیا، میں سمجھا نہیں، اس سے ان کی کیا مراد ہے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوزاورچینل کی فہرست جاری کی جس میں سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
گزشتہ برس یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو سب سے زیادہ ناپسند کی جانےوالی ویڈیوبن گئی جبکہ اس بار جو فہرست پیش کی گئی، اسے ناظرین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی۔
مزید پڑھیں: شعیب اختریوٹیوب ریوائنڈ کاحصہ بننےوالے پہلےپاکستانی