اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ بتایاکہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جْڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔شعیب اختر نے لکھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہیے۔
Proud to be associated with Motorway Police of Pakistan as an ambassador. Will InshAllah play my part in creating awareness about road safety & inform people about traffic laws. We should all become an example for citizens to abide by laws#motorway #pakistan #RawalpindiExpress pic.twitter.com/Z8UaY0310N
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 21, 2021
دوسری جانب واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرفراز اس سے زیادہ احترام اور عزت کا مستحق ہے۔
شعیب اختر نے لکھا کہ سرفراز پاکستان کرکٹ کے ایک کامیاب اور بہترین کپتان ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے معافی مانگنے کے اقدام پر بھی انہیں سراہا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان ذمہ داری سے سبکدوش