ایس ایچ او بلوچ کالونی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،16جواری گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس ایچ او بلوچ کالونی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،16جواری گرفتار
ایس ایچ او بلوچ کالونی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،16جواری گرفتار

کراچی: ایس ایچ او بلوچ کالونی زبیر نواز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منظور کالونی عوامی چوک کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران جوا کھیلنے میں مصروف 16 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ایس ایچ او بلوچ کالونی زبیر نواز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منظور کالونی عوامی چوک کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا، اس دوران جوا کھیلنے میں مصروف 16 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ساتھ ہی مسروقہ سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے جوئے کے اڈے سے قمار بازی کا سامان جوئے میں لگی رقم اور ان کے موبائل فونز اور پرس کوقبضے میں لے لیا،ایس ایچ او بلوچ کالونی زبیر نواز نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 422/2020 بجرم دفعہ 5/5A گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔

ایس ایچ او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور فوری ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا شہری کسی بھی مشکوک شخص یا جرائم کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو کریں، پولیس ایسے عناصر کے خلاف فوری حرکت میں آئے گی۔

Related Posts