جادو ٹونہ نے وفاقی وزیر شیریں مزاری اور بیٹی کو آپس میں لڑوادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shireen Mazari and daughter spar on Twitter

اسلام آباد: ملک میں جادو ٹونہ کا معاملہ سیاست سے نکل کر سیاستدانوں کے گھروں تک پہنچ گیا، وفاقی وزیرشیریں مزاری اور بیٹی میں لڑائی شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔

ایمان مزاری کاکہنا ہے کہ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اورآپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔

بیٹی کے سوال پر شیریں مزاری نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔

 

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کے دوران ملکی معاملات جادو ٹونہ کے ذریعے چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:
بشریٰ بی بی پرجادو کا الزام، عامر لیاقت نے مریم نواز کا ماضی کھول کر رکھ دیا

ذاتیات اورجادو ٹونے کی بازگشت، کیاپاکستان کی سیاست پستی کی جانب گامزن ہے؟

مریم نواز کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر جوابی الزامات عائد کئے تھے تاہم اس واقعہ کے بعد ملک میں جادو ٹونہ کے حوالے سے بحث پوری شدت سے جاری ہے۔

Related Posts