اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنیوالوں کا دوغلاپن کھل کر سامنے آچکاہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز
حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم اداروں پر یقین رکھتے ہیں، ن لیگ والے لین دین پر یقین رکھتے ہیں،رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا، ہمارا ووٹ بینک اوپر جارہا ہے، ان کا ووٹ بینک نیچے جارہا ہے،اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنیوالوں کا دوغلاپن کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم اداروں پر یقین رکھتے ہیں،ن لیگ والے لین دین پر یقین رکھتے ہیں،الیکشن میں وہ لوگ جیتیں جو عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،شہیدوں کے لواحقین کی ڈیمانڈ ہے ان کو عدالت میں لایا جا ئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جن کا ماضی کرپشن سے سجا ہوا ہے،وہ لوگ آکر بھاشن دے رہے ہیں،یہ لوگ لین دین، اغوا اور دھاندلی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، نوشہرہ میں بھی ہمارے امیدوار نے اعتراضات جمع کرائے ہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا، ہمیں فیصلہ قبول ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ان کی طرح پوزیشن نہیں بدل رہے ہیں، یہ لوگ دھاندلی کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں اور پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہمارا ووٹ بینک اوپر جارہا ہے، ان کا ووٹ بینک نیچے جارہا ہے، رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا، ان کی تربیت دھوکا، فریب، جعل سازی، دھونس پر کی گئی ہے اوران کی لیڈر شپ جھوٹ پر مبنی بیان دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا

شبلی فراز نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو، قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں، خریدوفروخت، دھونس، دھاندلی ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے ، آپ سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی کیوں مخالفت کررہے ہیں؟ ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

ملک میں سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنے والی پارٹی سیخ پا ہے، ن لیگ نے خود 23 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا کہا تھا، عمران خان نے یہ چیلنج قبول کیا اور دوبارہ الیکشن کا کہا، وزیراعظم کی 20 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کی پیشکش شفاف انتخابات یقینی بنانے کا مظہرہے، وزیراعظم کی فراخ دلی پرانگلیاں اٹھانے والے شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے،مخالفت کرنے والوں کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

Related Posts