شبلی فراز کا بیانیہ چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔سسی پلیجو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شبلی فراز کا بیانیہ چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔سسی پلیجو
شبلی فراز کا بیانیہ چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔سسی پلیجو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کا بیان چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے پی پی پی رہنما سسی پلیجو نے کہا کہ شبلی فراز نے سندھ جا کر اعلان کیا کہ وفاق نے جزیروں کے حوالے سے سندھ دشمنی پر مبنی آرڈیننس واپس لیا، یہ بیانیہ چھوٹے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما سسی پلیجو نے کہا کہ وفاقی حکومت ترقی کے نام پر سندھ کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔ بتایا جائے پی ٹی آئی نے 2 برسوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا کیا؟ پی ٹی آئی نے سندھ کے این ایف سی میں کٹوتی کی، کراچی کے فنڈز کو روکا اور صنعتوں کی گیس بند کرنا شروع کردی۔

سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ دوسروں پر غداری کے مقدمے بنانے والی پی ٹی آئی حقیقتاً خود چھوٹے صوبوں سے غداری کی مرتکب ہوئی ہے۔ ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلتے ہوئے پی ٹی آئی ملکی سالمیت کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ اپوزیشن کامیاب ہوگی اور میدان میں ہر قسم کے ہتھکنڈوں کا سامنا کرے گی۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے متعلق سسی پلیجو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضرور کامیاب ہوگی، تحریکِ انصاف کو گھر جانا ہوگا، شبلی فراز یہ نوشتۂ دیوار پڑھ لیں تو اچھا ہے اور اپنے سربراہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بتا دیں تو اور بھی اچھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے، شبلی فراز

Related Posts