اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی ظلم جدوجہدِ آزادی سے ہٹا نہ سکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِا طلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے۔یہ انسانی عظمت ووقار کےتقاضوں کاایک لازمی جزو ہے۔اسکی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی جبروظلم اس جائز،بنیادی جمہوری حق کےحصول کی جدوجہدسے ہٹانہ سکا، جبکہ آج کا دن اقوامِ متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949ء کو ایک قرارداد منظور کی تھی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کی5جنوری 1949ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کے لیئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔
آج کا دن اقوام متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سیکورٹی کونسل کی5جنوری 1949ءکومقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کے لیئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔2/3
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 5, 2021
شبلی فراز نے مسئلۂ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر بہادر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر بہادر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔3/3
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 5, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
کشمیریوں کی طرف سے منائے جانے والے یومِ حق خود ارادیت کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیراعظم