اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں ،حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی اپوزیشن کوتوفیق دے اسےعوام اوران کے مسائل نظرآنے لگیں، منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں۔ "یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے" حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اسکی واضح گواہی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 23, 2020