مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں سے خطے میں تشدد بڑھے گا، شیخ سدیس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے حرم شریف میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیلی افواج کے حملوں اور آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کی۔

امام کعبہ الشیخ السدیس نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ پر قابض افواج کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے کی بار بار کوششیں کی جارہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور قابض فوج کے حملوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں پر دھاوے بولنے سے تشدد میں مزید اضافہ ہوگا۔

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد اقصیٰ سمیت دنیا بھر کے مقدس مقامات کے تحفظ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے دھاووں سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

امام کعبہ نے اپنے خطبہ میں مسلمانوں سے توبہ اور استغفار کے ساتھ کثرت کے ساتھ اللہ کی حمد وثنا بیان کرنے، صدقہ فطر ادا کرنے اور نیک اعمال میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts