ہمارے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا

ہمارے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا لال حویلی کے متعلق فیصلہ سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کوگواہ بنا کر کہتا ہوں، میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

اگلا وزیر اعظم کون؟ یہ ایم کیو ایم طے کرے گی۔ڈاکٹر فاروق ستار

گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج لال حویلی کھول دی گئی ہے،  میں نے اپنے والدین کا جنازہ یہاں سے اٹھتے ہوئے دیکھا۔ سارا شہر ملک کی ایک چیز کے متعلق جانتا ہے کہ راولپنڈی قبر تک دوستی اور دشمنی نبھانے والا شہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کے خلاف ہمارے مجاہدین تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نسلی اور اصلی ہیں۔ معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ سی پی او سے کہنا ہے کہ 17 ستمبر سے 22اکتوبر تک میں ان کے پاس رہا۔ ی ی او صاحب جانتے ہیں میں کہاں تھا۔ عاصم منیر میرے شہر کی عزت اور عظیم سپہ سالار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ندیم انجم ہماری آن، بان اور شان ہیں۔ 9 مئی لعنتی پروگرام اور برے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا۔ میں چلے کی وجہ سے ایک نیا شیخ رشید بن چکا ہوں۔ اگر پکڑا گیا تو جیل کے اندر سے دونوں نشستوں پر الیکشن لڑنا ہوگا۔ 

Related Posts