اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچنے والی قیدیوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 1100 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے۔ منشیات کے مقدمات میں ملوث 22 اور قتل کے 8 مقدمات میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے، اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں 2005ء سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی مل سکتی ہے۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ ’سعودی عرب سے ہونے والے معاہدے کے مطابق چھوٹےجرائم میں ملوث قیدیوں کو سعودی عرب سے واپس لاکر پاکستانی جیلوں میں منتقل کرنا ہے‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ پاکستان سے قبل سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر بلال اکبر نے بتایا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور پاکستان منتقلی کا معاملہ اٹھایا جائے گا، امید ہے سیکڑوں قیدی عید سے قبل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : تھانہ صدر چنیوٹ کے پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر خاتون سے جنسی زیادتی