راولپنڈی :وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور انہیں ایک دو روز میں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
شیخ رشید کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے 8جون کوڈاکٹر کے مشورے پر احتیاطی تدابیر کے طور پر راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیریلوے کورونا وائرس سے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور انہیں دو دن میں اسپتال سے ان کے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ عام عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدان اور نامور شخصیات بھی اس موذی وباء سے بڑی تعداد میں متاثر ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا مزید 136 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، کیسز ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز