راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے جو عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت 15 اتحادی جماعتوں کے ساتھ بے لگام ہورہی ہے۔ ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل کروانا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ کا گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔رانا ثناء اللہ
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حکومت کا نواز شریف کو اہل کروانے کا ایجنڈا ناکام ہوگیا۔ بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشت گردی ان کی سیاست دفن کردے گی۔
دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،بھتہ اور دہشتگردی کا آغازانکی سیاست کودفن کردے گا۔13اگست11بجے لال حویلی خطاب کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 9, 2022