پاکستان کے معروف سیاستدان شیخ رشید اپنے انداز بیان کی وجہ سے اکثر خبروں کی زد میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں شیخ رشید نے ایک پریس کا نفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد کسی نجی چینل پر بطور اینکر ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے بعدازاں ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد صارفین نے ان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
شیخ رشید کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی جارہی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید، آپ بھی کمال کرتے ہو ، تو دوسرے صارف نے کہا کہ میں ٹی وی دیکھنا چھوڑدونگا۔
یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین، فرحان سعید کی غیر موجودگی کے سوال پر خاموش؟ معاملہ کیا