لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 72 سال سے ہندوستانی تسلط کے خلاف صف آرا کشمیری قوم بین الاقوامی برادری کے ضمیر جاگنے کی منتظر ہے،پانچ اگست کو ہٹلر مودی کے ہندوستان نے کشمیر پر دروباہ قبضہ کیا ہے۔
27اکتوبر کے دن کی مناسبت سے اپنے بیان میںشیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے ایک کروڑ کشمیریوں کو عملاًقید کیا ہوا ہے۔ بین الاقومی برادری اپنی اخلاقی اور انسانی ذمے داریاں پوری کرے اورکشمیر پر ہندوستانی قبضہ ختم کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: و زیر اعظم سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں کے وفد کی ملاقات