ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتا ہوں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will not allow any militia to take law into its hands: Sheikh Rasheed

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتا ہوں، بلاول کے علاوہ کسی کو سیکورٹی چاہیے تو بتائے، ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دولت کا آخری انجام دیکھنا ہے تو آصف زرداری اور نوازشریف کو دیکھ لیں، لوٹی ہوئی دولت ان کے لیے عذاب بن گئی ہے، ملک میں 15 تاریخ کے بعد سیاست شروع ہو رہی ہے، اس دوران ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا۔

مزید پڑھیں:غم کرسی تیرا شکریہ

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے علاوہ کسی کو سیکورٹی چاہیے تو بتائے، ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے، کہتے ہیں ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے، اس دوران ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

دنیا میں اس سے بڑی بےوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی، حکومت کا ایک سال رہ گیا اس وقت عدم اعتماد کا کوئی فائدہ نہیں، اپوزیشن عدم اعتماد لانے کی کوئی وجہ بتائے، اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتا ہوں۔

Related Posts