اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سزائیں صرف غریب عوام کیلئے ہیں، ترمیم کے بعد تو نیب کا ادارہ ہی بند کردینا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی بلکہ سزائیں تو صرف غریب عوام کیلئے رہ گئی ہیں۔
مفاد پرست ٹولے کو کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں، شیخ رشید
نیب ترمیم پر رائے زنی کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت ہی نکال دئیے گئے۔ اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہئے۔ چور اور چوکیدار آپس میں مل گئے ہیں۔
پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہی ہوسکتی۔سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2022