اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، عدالت نے دونوں وزراء کو ریلوے خسارہ کیس میں طلب کیا ہے۔
ریلوے خسارہ کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دونوں وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ دستاویزات بھی طلب کیے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران آج وفاقی وزراء کے ساتھ ساتھ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور موجودہ حکومت میں کام کرنے والے دیگر حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری پلاننگ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے کے ساتھ ساتھ چیف سیکریٹری سندھ سے بھی جواب طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو 11 فروری تک محکمے کا جامع بزنس پلان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد ایم ایل ون پروجیکٹ کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیا گیا۔
مزید پڑھیں: شیخ رشید 11 فروری تک بزنس پلان پیش کریں۔ سپریم کورٹ