پاکستان کو اندر سےغیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جاری ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید
لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندر سےغیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے،پاکستان کی ترقی کے دشمنوں نے کوئٹہ میں حملہ کیا،حملے میں 5افراد شہید ہوئے ،سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں ہوٹل پارکنگ میں حملہ خود کش تھا، دھماکےکیلئے 60سے80 کلودھماکا خیرمواداستعمال ہوا،خود کش حملہ آورگاڑی میں بیٹھا رہا،حملے میں 5افراد شہید ہوئے ،حملے کے 6زخمی اسپتال میں ہیں ،ایک کی حالت نازک ہے،وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ دھماکہ، وجوہات سامنے آگئیں، سنسنی خیز انکشافات، ذمہ داروں کا سراغ مل گیا

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے ،پاکستان کو اندر سےغیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے،وزارت داخلہ کے تحت 22اداروں کو سیکورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی،انہون نے بتایا کہ چین کے سفیر محفوظ ہیں اور آج انہون نے اسٹاف کالج سے خطاب کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم اپنی فوج اور ایجنسیوں کی مدد سے دشمن پر قابو پالیں گے ،انٹرنیشنل میڈیا والے رات کو فون کرتے رہے،حملہ آور کی کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے،سوشل میڈیا کا حل نکالنے جارہے ہیں جلد قانون لائیں گے،ڈھائی سے تین لاکھ سوشل اکاونٹ ہاکستان میں انڈیا سے کھلے،گوادر پاکستان کے ترقی کا نام ہے،اس دھماکے کی اصل وجہ گوادر کی ترقی ہے۔

Related Posts