فوجی بوٹوں میں چسنی پی کر پلنے والے فوج کے خلاف کیسے بات کرسکتے ہیں؟شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا‘شیخ رشید احمد
گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا‘شیخ رشید احمد

کراچی: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  فوجی بوٹوں میں چسنی پی کر پلنے والے فوج کے خلاف کیسے بات کرسکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اپوزیشن جماعتوں کے بارے میں کہہ چکا ہوں کہ یہ جہاں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کریں گے، میں وہاں جلسہ کروں گا۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اصل جلسہ تو کیمرے ہوتے ہیں، باقی جلسوں میں مدرسوں کے بچے ہوتے ہیں، یہ لوگ عوام کو بے وقوف بناتے ہیں۔ میں طلال چوہدری پر بات نہیں کروں گا، وہ میرا لیول نہیں۔

ریلوے پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج ہم نے 7 ٹرینیں پرائیویٹ کر دی ہیں اور 17 مزید کی نجکاری کرنے والے ہیں۔  میں چاہتا ہوں کہ ریلوے سے کرپشن ختم ہوجائے۔ ریلوے عملہ رشوت لینے کیلئے مسافروں سے کہتا ہے کہ کوچز نہیں ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم  کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پاک فوج پر بھارت کا بیانیہ پیش کرتے ہیں۔ فوجی بوٹوں میں چسنی پی کر پلنے والے فوج کے خلاف کیسے بات کرسکتے ہیں؟ انہوں نے سوچ لیا ہے کہ باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر ٹرین چلانا چاہتا ہوں۔ اگر وہ خود چلانا چاہیں، میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گا۔ یہ میں نے خود سے کہا ہے، ابھی وزیرِ اعظم سے اِس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے محکمے میں پہلے ہی اضافی عملہ بھرتی ہے۔ ایم ایل ون پر 90 فیصد عملہ پاکستانی جبکہ 10 فیصد چینی ہوگا۔ عملے کی تنخواہ چین دے گا۔ یہ سب کچھ طے ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بے دخل لوگوں کو بسانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔شیخ رشید

Related Posts