اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گا، امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کی جائے گی۔ خانہ جنگی اور بغاوت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ اور سلیکٹڈ حکومت کو پاکستان کے عوام تسلیم نہیں کریں گے۔ موجودہ وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے زیادہ تر وزیر مجرم ہیں۔ ان پر مقدمات چل رہے ہیں۔
مئی کے مہینے میں استعفے دئیے اور لیے جاسکتے ہیں۔ شیخ رشید احمد