شیخ رشید کا فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کا فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
شیخ رشید کا فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حکومت کیلئے کوئی دھچکا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ اور غیر جانبدار ہے۔ حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی سیاست کی عمر 50 دن ہے۔ وزیر اعظم کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دے دیا

گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نہ عمران خان کسی کو این آر او دے گا، نہ کسی کو چھوڑے گا۔ اپوزیشن کو بندے خود لانے ہوں گے اور عدم اعتماد کیلئے بندے لائے نہیں جاسکتے۔ اگر ایسا کیا جاسکتا تو ساڑھے 3 سال پہلے بھی توہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قانون سازی میں تو حکومت سے جیت نہیں سکی، اب اتحادیوں سے رابطے کیے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تنخواہوں میں اضافے کا جو فیصلہ کیا ہے، رینجرز، ایف سی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو یہ اضافہ آئندہ ماہ سے مل سکے گا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے عام شہریوں کی تنخواہ بڑھانے کی درخواست بھی کی۔ طالبان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اچھے ہیں، امید ہے افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ فیصل واؤڈا کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ 

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 70 میگا کرپشن کیسز کا فیصلہ ہونا چاہئے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نواز سے زیادہ بدعنوان ہے۔ نہ مضبوط کیسز کے نتائج لائے جاسکے اور نہ ہی چوری کے پیسے یا لوٹی ہوئی دولت وطن واپس آئی۔

Related Posts